Live Updates

عمران خان کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 28 جون 2016 20:09

عمران خان کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی. یہ درخواست جسٹس پارٹی کے رہنماء منصف اعوان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنی آف شور کمپنیوں کے بارے میں قوم سے جھوٹ بولا اور غلط بیانی کی.

(جاری ہے)

پانامہ لیکس نے عمران خان کے جھوٹ کو بے نقاب کیا جس کے بعد عمران خان نے بھی تسلیم کر لیا کہ انکی آف شور کمپنی موجود یہ.درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں کسی آف شور کمپنی کا ذکر نہیں کیا .درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے معیار,پر پورا نہیں اترتے لہذا الیکشن کمیشن قوانین کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے عمران خان کو نااہل قرار دے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات