نواز شریف کیخلاف کارروائی کیلئے نئی درخواست دائر

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 28 جون 2016 20:09

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء ) پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف نیب سے انکوائری کرانے کے لئے دائر درخواست کی جلد سماعت اور بنچ کی تبدیلی کے لئے لاہور,ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی ہے . یہ متفرق درخواست تحریک انصاف کے رہنماء گوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے.درخواست میں کہا گیا یے کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کے افرادنے اپنے اثاثے چھپائے، رقم غیرقانونی طور پر بیرون ملک منتقل کی، اور قوم سے غلط بیانی کی۔

(جاری ہے)

نیب ا?رڈیننس کے سیکشن اٹھارہ کے تحت وزیر اعظم کے خلاف پانامہ لیکس کے معاملے پر نیب از خود کاروائی کا اختیار رکھتا ہے۔درخواست میں کہا گیا یے کہ وزیر اعظم کے خاف انکوائری کے معاملے میں کیس کی حساسیت کے پیش نظر جلد سماعت کی جائے جبکہ اس کیس کو جسٹس شاید وحید سے ٹرانسفر کر کے دوسرے بنچ میں منتقل کیا جائے.

متعلقہ عنوان :