پنجاب اسمبلی کے سامنے طالبعلم کی گمشدگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

روڈ بلا ک کر کے اراکین اسمبلی کی گاڑیاں روکنے پر پو لیس کا سخت ایکشن ‘مظاہر ین پر شدید لاٹھی چارج کے ساتھ ساتھ اہلکار مظاہرین کو گھسیٹے رہے ‘ پو لیس کے اعلیٰ افسران اور عوامی نمائندے بھی خاموش تماشائی بنے رہے ‘مظاہر ین کا وزاعلی پنجاب سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ

منگل 28 جون 2016 20:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) پنجاب اسمبلی کے سامنے قصور کے رہا ئشی افراد کا طالبعلم کی گمشدگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ‘روڈ بلا ک کر کے اراکین اسمبلی کی گاڑیاں روکنے پر پو لیس کا سخت ایکشن ‘مظاہر ین پر شدید لاٹھی چارج کے ساتھ ساتھ اہلکار مظاہرین کو گھسیٹے رہے جبکہ پو لیس کے اعلیٰ افسران اور عوامی نمائندے بھی خاموش تماشائی بنے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے رروز پنجاب اسمبلی کے سامنے ما ل روڈ پر مظاہرین نے میٹرک کے طالب علم کی گمشدگی پرپولیس کے ناروا رویئے کے خلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے جنہوں نے مقامی پولیس کیخلاف نعرے بازی کی مگر جب روڈ بلا ک کر کے اراکین اسمبلی کی گاڑیاں روکنے پر پو لیس کا سخت ایکشن ‘مظاہر ین پر شدید لاٹھی چارج کے ساتھ ساتھ اہلکار مظاہرین کو گھسیٹے رہے جبکہ پو لیس کے اعلیٰ افسران اور عوامی نمائندے بھی خاموش تماشائی بنے رہے ۔