لاہورجنرل ہسپتال میں کتے کے کاٹنے کے انجیکشن ہی نہیں

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 28 جون 2016 20:06

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء ) لاہورجنرل ہسپتال میں کتے کے کاٹنے کے انجیکشن ہی نہیں،عوام کو باہر سے مہنگے ٹیکے خریدنے کی تلقین کی جاتی ہے،تفصیلات کے مطابق خالق نگر کے رہائشی محمداسلم کے 12سالہ بیٹے دین محمد کو کتے نے کاٹ لیا جس کو فوری طور پر گزشتہ شب جنرل ہسپتال لاہور لے جایا گیا لیکن ہسپتال انتظامیہ نے یہ کہہ کر ٹال دیا کہ ہسپتال میں کتے کے کاٹنے پر لگائے جانے والا ٹیکہ ہی نہیں،اور کہا کہ ٹیکہ چونکہ مہنگا ہے لہذا آپ باہر میڈیکل سٹورسے لگوا لیں،جس پر بچے کو کتے کے کاٹنے پر لگایا جانے والا ٹیکہ لگوائے بنا ہی گھر لانا پڑا،وزیراعلیٰ پنجاب کے دعویٰ کے برعکس ہسپتال انتظامیہ غریب عوام کو مسلسل زلیل وخوار کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :