ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے میاں منشی ہسپتال کا دورہ ‘ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران بھی ڈی سی او کے ہمراہ

منگل 28 جون 2016 20:05

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے میاں منشی ہسپتال کا دورہ ‘ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران بھی ڈی سی او کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے ہسپتال میں علاج ومعالجے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور پری میڈیکل سٹاف کی حاضری کو بھی چیک کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی اولاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ میاں منشی ہسپتال میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میاں منشی ہسپتال کے اے سی پوری طرح فنکشنل ہیں اور وہ مناسب کولنگ کر رہے ہیں۔ صفائی ستھرائی کے حوالے سے ڈی سی اولاہور نے بتایا کہ ہسپتال کی صفائی ستھرائی کو ٹھیکہ پر دینے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس پر جلد از جلد تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد عملدرآمدکیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :