سرجن اور اس کا بیٹا سپرد خاک

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 28 جون 2016 20:04

اوکاڑہ(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء )اوکاڑہ کے معروف سرجن ڈاکٹر عبداللہ خالد اور اس کے بیٹے محمد بن عبداللہ کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ان کی نما ز جنازہ مرکزی قبرستان میں ادا کی گئی جس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں اور راہنماؤں نے شرکت کی چیئر مین یونین کونسل چودھری خلیل الرحمن ،چودھری حبیب الحق صدر غلہ منڈی،ڈاکٹر افتخار امجدنے الگ الگ تعزیتی اجلاسوں میں مرحوم کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا