اپوزیشن ریفرنس کے نتائج کا انتظار کرے،میاں محمد منیر

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 28 جون 2016 20:04

اوکاڑہ(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء ) پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں محمد منیر نے کہا ہے کہ اپوزیشن ریفرنس کے نتائج کا انتظار کرے سڑکو ں پر آنے کی بجائے اپنے اپنے صوبوں میں عوام کی خدمت کریں اور 2018ء کا انتظار کریں دھرنوں اور ضمنی انتخابات کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف او ر پیپلز پارٹی نے اپنی ہٹ دھرمی سے ٹی او آرز کی کمیٹی کو کامیاب نہیں ہونے دیا اب اگر انہوں نے الیکشن کمیشن اور عدالتوں کو رخ کیاہے تو پھر اس آئینی اور قانونی راستے کے منطقی انجام او ر فیصلوں کا انتظار کرے اگر اس سے قبل ہی دھرنے اور احتجاج کا رویہ اپنایا تو اس سے دو باتیں ہی مترشح ہوں گی اول یہ کہ اپوزیشن کا کیس کمزور ہے اور دوم ان کو نتائج کا علم ہے لیکن الیکشن کمیشن اور عدالتوں سے اپنی مرضی کے فیصلے لینے کے لئے دباؤ بنانا چاہتی ہے میاں محمد منیر نے کہاہے کہ اپوزیشن کے دھرنوں اور احتجاج کا جو حشر عوام نے کیا ہے اس سے سبق حاصل کرنا ہوگا اور اس طرح انہیں اندازہ کرلینا ہوگا کہ ہر ضمنی انتخاب میں عوام ان کو مسترد کیوں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام اب خالی نعروں کی بجائے کارگردگی کو اہمیت دے رہے ہیں

متعلقہ عنوان :