بھا رت کو نیو کلیئر سپلا ئرز گروپ کی رکنیت نہ ملنا پا کستان کی سفارتی سطح پر ایک بڑی کا میابی ہے‘وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

ضرب عضب اور کراچی آپریشن سے ملک میں امن قائم ہوا ہے دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیاسی وعسکری قیادت ایک پیج پر ہے پا کستان مخالف قوتیں سی پیک منصوبوں کو نا کا م بنا نے کا کوئی موقع ہا تھ سے جا نے نہیں دیتیں ملک میں کچھ شر پسند عناصر ان قوتوں کے ہا تھوں یر غمال بنے ہو ئے ہیں، ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی بھونڈی کو ششیں کی جا رہی ہیں یہ عنا صر اپنے عزائم میں نا کا م ہو نگے، سی پیک منصوبے انشا ء اﷲ پا یہ تکمیل کو پہنچیں گے‘ تین سالوں میں حکومت نے دہشت گردی ، لا قا نونیت ،تو انائی کے بحران کے خاتمے کے لئے مربوط اقدامات اٹھائے ہیں آج پا کستان میں لو گ خوشحال اور ملک ترقی کی شا ہراہ پر گا مزن ہے مسلم لیگ (ن) میں کو ئی فا ورڈ بلاک نہیں یہ محض پروپیگنڈہ ہے‘کو ٹ عبدالمالک میں گفتگو

منگل 28 جون 2016 20:02

لاہور/شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء ) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بھا رت کو نیو کلیئر سپلا ئرز گروپ کی رکنیت نہ ملنا پا کستان کی سفارتی سطح پر ایک بڑی کا میابی ہے‘ ضرب عضب اور کراچی آپریشن سے ملک میں امن قائم ہوا ہے دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیاسی وعسکری قیادت ایک پیج پر ہے پا کستان مخالف قوتیں سی پیک منصوبوں کو نا کا م بنا نے کا کوئی موقع ہا تھ سے جا نے نہیں دیتیں ملک میں کچھ شر پسند عناصر ان قوتوں کے ہا تھوں یر غمال بنے ہو ئے ہیں اور ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی بھونڈی کو ششیں کی جا رہی ہیں یہ عنا صر اپنے عزائم میں نا کا م ہو نگے اور سی پیک منصوبے انشا ء اﷲ پا یہ تکمیل کو پہنچیں گے‘ تین سالوں میں حکومت نے دہشت گردی ، لا قا نونیت ،تو انائی کے بحران کے خاتمے کے لئے مربوط اقدامات اٹھائے ہیں آج پا کستان میں لو گ خوشحال اور ملک ترقی کی شا ہراہ پر گا مزن ہے مسلم لیگ (ن) میں کو ئی فا ورڈ بلاک نہیں یہ محض پروپیگنڈہ ہے ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے کو ٹ عبدالمالک میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب ، چیئر یو سی جہانزیب خان کے رہا ئش گا ہ پر یو سی چیئر مینوں کے اجلاس سے خطاب اور شیخوپورہ سبزی منڈی رمضان با زار میں میڈیا کے نما ئندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر رکن صوبا ئی اسمبلی پیر اشرف رسول ، ڈی سی او ارقم طارق،اے ڈی سی راؤ ریا ض اعجاز ، اسسٹنٹ کمشنر را بعہ ریا ست ، انچارج رمضان بازار طا ہر محمود گجر ،ٹی ایم او فدا میر ،آرگنا ئزر مسلم لیگ (ن) محمود اختر گورایہ ، میڈ یا ایڈ اوئزر ٹو فیڈرل منسٹر محمد ندیم گورایہ ، ملک نوید محمود چو ہا ں چیئر مین یو سی را نا بھٹی بھی موجود تھے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھا رت کو نیو کلیئر سپلا ئرز گروپ کی رکنیت نہ ملنا پا کستان کی سفارتی سطح پر ایک بڑی کا میابی ہے کو ٹ عبدالمالک میں فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ عوام کو پینے کے لئے صاف پا نی کی فراہمی کے لئے پنجاب حکومت نے اربوں روپے مکٹص کررکھے ہیں جو کہ صوبے کہ پسماند علاقوں میں واٹرفلٹریشن پلانٹ کے منصوبو ں پر خرچ کئے جا رہے ہیں عوام کو تعلیم ،صحت سمیت دیگر بنیادی سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں اس موقع پر انہوں نے کو ٹ عبد المالک میں ؂؂ 4نئے فلٹریشن پلانٹ اور قبرستان کی از سر نو تعمیر کا بھی اعلان کیا قبل ازیں شیخوپورہ سبز منڈی رمضان با زار کا وفاقی وزیر نے دورہ کیا اور اور شیا ئے کوردونوش کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا ڈی سی او ارقم طارق نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتایاکہ ضلع میں 12رمضان با زار لگا ئے گئے ہین جہا ں پر روزانہ ہزاروں صارفین خریداری کرتے ہیں دریں اثنا ء وفاقی وزیر را نا تنویر حسین مسلم لیگ (ن) کے سا بق سٹی صدر امجد نذیر کے گھر بھی گئے اور ان کی بھاوج کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فا تحہ خوانی کی ۔