پانامہ لیکس ،وزیر اعظم کیخلاف نیب سے تحقیقات کرانے کیلئے درخواست کی جلد سماعت ،بنچ کی تبدیلی کیلئے ہائیکورٹ میں متفرق درخواست

منگل 28 جون 2016 19:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف نیب سے تحقیقات کرانے کے لئے دائر درخواست کی جلد سماعت اور بنچ کی تبدیلی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنماء گوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کے افرادنے اپنے اثاثے چھپائے، رقم غیرقانونی طور پر بیرون ملک منتقل کی اور قوم سے غلط بیانی کی۔

نیب آرڈیننس کے سیکشن اٹھارہ کے تحت وزیر اعظم کے خلاف پانامہ لیکس کے معاملے پر نیب از خود کاروائی کا اختیار رکھتا ہے۔وزیر اعظم کے خاف انکوائری کے معاملے میں کیس کی حساسیت کے پیش نظر جلد سماعت کی جائے جبکہ اس کیس کو ٹرانسفر کر کے دوسرے بنچ میں منتقل کیا جائے۔