رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب کو سیل کئے جانے کے اقدام کیخلاف درخواست پر وزیر ریلوے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس

منگل 28 جون 2016 19:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) لاہور کی سول عدالت نے رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب کو سیل کئے جانے کے اقدام کے خلاف دائر درخواست پر وزیر ریلوے ،سیکرٹری ریلوے اور آئی جی ریلوے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12جولائی کو جواب طلب کر لیا۔ گزشتہ روز لاہور کی سول عدالت کے جج ندیم احمد کے روبرو رائل پام انتظامیہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ریلوے انتظامیہ نے طے شدہ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر رائل پام کو دن دیہاڑے رکاوٹیں اور تالے لگا کر بند کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ریلوے انتظامیہ نے واجبات کی وصولی کو جواز بنا کر کلب کو تالے لگائے جبکہ اس حوالے سے قانون کے مطابق کوئی نوٹس نہیں دیا گیا ۔رائل پام انتظامیہ نے ریلوے انتظامیہ کے واجبات مقررہ تاریخوں میں ادا کردئیے ہیں لہذا عدالت ریلوے انتظامیہ کی غیر قانونی کاروائی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کلب کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے۔جس پر عدالت نے رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب کو سیل کئے جانے کے اقدام کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی وزیر ریلوے ،سیکرٹری ریلوے اور آئی جی ریلوے کو بارہ جولائی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :