پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کی جانب سے 2015کیلئے28فیصد سرپلس کا اعلان

منگل 28 جون 2016 19:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ نے سال 2015کے دوران مسلسل آٹھویں برس اپنے انفرادی فیملی تکافل شرکا (ڈائریکٹ بزنس ) میں 28فیصد سرپلس کی تقسیم کا اعلان کیا ہے ۔یہ سرپلس سال2015کے دوران کمپنی کی بہترین کارکردگی کی غمازی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

سرپلس کے تخمینے کیلئے سنگل ریٹیڈ میتھڈ اپنایا گیا ہے اور اسے شرکا میں خالص مجموعی شراکت داری کے تحت تقسیم کیا جائیگا،مزید برآں حقیقی سرپلس صرف ان شرکا میں تقسیم کیا جائیگا جو سال 2016کے دوران پول چھوڑ رہے ہوں گے اور انتقال یا پھر میچوریٹی کی صورت میں مستقل دستبرداری اختیار کررہے ہونگے۔

سرپلس ڈکلیئریشن کے اس اہم اعلان کے بعد پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ مسلسل آٹھ برس تک سرپلس تقسیم کرنے والی ملک کی پہلی فیملی تکافل آپریٹر بن گئی ہے ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ نے سال2008میں10فیصد سرپلس کا اعلان کیا تھا جبکہ اب آٹھ برس بعد کمپنی کی جانب سے 28فیصد سرپلس کا اعلان کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :