کراچی ،گلشن اقبال میں واقع لاریب گارڈن اپارٹمنٹ کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

منگل 28 جون 2016 19:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) لاریب گارڈن اپارٹمنٹ کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ،اپارٹمنٹ میں پانی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا،اپارٹمنٹ کے مکینوں کا اپارٹمنٹ کی یونین رینجرز انتظامیہ کے حوالے کرنیکا مطالبہ،لوگ پانی کے حصول کے لئے واٹر ٹینکر مافیا کو ہائیڈریڈ بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں روپے اضافی دینے پر مجبور ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں سے گلشن اقبال کے بارونق علاقے بلاک ون میں قائم لاریب گارڈن اپارٹمنٹ پانی کے مسئلے سے دوچارہے مگر اب اپارٹمنٹ میں واٹر بورڈ انتظامیہ اور متحدہ قومی موومنٹ کی بااثر شخصیات کے رہم وکرم سے لاریب گارڈ ن اپارٹمنٹ کی جانب جانے والی پانی کی پائپ لائنز کو وال لگا کر اپارٹمنٹ میں رہنے والے ہزاروں مکینوں کو پانی کی سپلائی مکمل طور پر بند کردی ہے جسکی وجہ سے لاریب گارڈن اپارٹمنٹ کے مکین پانی ک بوند بوند کو ترس گئے ہیں جس سے اپارٹمنٹ میں پانی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے دوسری جانب واٹر ٹینکر مافیا نے ہائیڈریڈ بند ہونے کے جواز کو لیکر من مانا اضافہ کردیا ہے جس سے لوگ شدید دشواریوں میں مبتلا ہیں اپارٹمنٹ کے مکینوں نے اپارٹمنٹ کی یونین کو نا اہل قرار دیتے ہوئے رینجرز کی اعلیٰ انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کرانے میں اپارٹمنٹ کے لوگوں کی مدد کریں اوراپارٹمنٹ میں اثر رسوق، امتیازی سلوک اور بااثر شخصیات کے خلاف سخت سے سخت اور جلد از جلدکاروائی کو یقینی بنایا جائے ۔