بھارت کی پہلی خاتون ٹیکسی ڈرائیور کا قتل‘پولیس نے خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 28 جون 2016 19:23

بھارت کی پہلی خاتون ٹیکسی ڈرائیور کا قتل‘پولیس نے خودکشی کا مقدمہ ..

بنگلورو(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء) بھارت کی پہلی خاتون ٹیکسی ڈرائیور اپنے گھر میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئی۔ویرتھ بھارتی کے مالک مکان نے ان کی لاش کو دریافت کیا۔ ان کے مطابق بھارتی کی ٹیکسی کئی دن سے کھڑی تھی مگر بھارتی انہیں کہیں نظر نہیں آئی۔ جب انہوں نے اس کے گھر کی کھڑکی سے جھانکا تو انہیں بھارتی چھت سے لٹکتی ہوئی دکھائی دی۔

مالک مکان شنکر سنگھ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقع پر پہنچ کر بھارتی کو مردہ قرار دے کر اس کی لاش کو تحویل میں لے لیا۔پولیس کے مطابق بھارتی کے گھر کا دروازہ کھلا ہوا تھا، جبکہ گھر میں کوئی ایسا کاغذ نہیں ملا جسے خودکشی سے پہلے لکھا جانے والا نوٹ قرار دیا جاسکے۔ پولیس نے خودکشی کا کیس درج کرلیا تاہم دیگر مشکوک صورتحال کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ویرتھ بھارتی بھارت کی پہلی خاتون ٹیکسی ڈرائیور تھیں جو بھارتی کیب کمپنی ’ابر‘ میں ملازمت کر رہی تھیں۔ وہ آندھرا پردیش کے ایک گاوں سے آئی تھیں اور یہاں کرائے کے مکان میں اکیلی رہ رہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :