اسلام آباد پولیس ، رینجرز ،حسا س اداروں کاتھا نہ بھا رہ کہو کے مختلف علاقوں ودگرونواح میں سرچ آپریشن5مشتبہ افراد گرفتار

منگل 28 جون 2016 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) اسلام آباد پولیس ، رینجرز اور حسا س اداروںٍ کے افسران و جو انو ں کا تھا نہ بھا رہ کہو کے علا قہ ڈھو ک جیلا نی ،مدینہ ٹا ؤن ، اٹھا ل اور گردو نواح کے علاقوں میں سر چ آ پر یشن، دوران سر چنگ پا نچ مشتبہ افراد کو حر است میں لے کرتحقیقات شروع کر دی گئیں ۔ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ و ایمو نیشن بر آمد کرلیا گیا ۔

300سے زائدگھر وں اور دکا نوں کو سر چ کیا گیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس ،پا کستا ن رینجر ز اور سیکور ٹی اداروں کے افسران و جو انو ں نے تھا نہ بھا رہ کہوکے علاقہ ڈھو ک جیلا نی ،مدینہ ٹا ؤن ، اٹھا ل اور گردو نواح میں سر چ آ پر یشن کیا ۔ اس سر چ آ پر یشن میں ڈی ایس پی بھا رہ کہو عار ف حسین شاہ ، ڈی ایس پی سیکر ٹر یٹ ادریس راٹھور، ایس ایچ او تھا نہ بھا رہ کہوحق نو از رانجھا، ایس ایچ او تھانہ بنی گا لہ اسلم گجر ، انسپکٹر یا سین بھٹہ ، اسلام آ باد تھا نہ بھا رہ کہوپولیس ، لیڈ ی پولیس، پولیس کما نڈ و سمیت دیگر افسران بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

دوران سر چنگ پانچمشتبہ افراد کو حر است میں لے کرتحقیقات کی جا رہی ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ و ایمو نیشن بر آمد کرلیا گیا ۔ اسلحہ بر آمد گی سے متعلق تھا نہ بھا رہ کہومیں مقدما ت درج کر لیے گئے ۔ 300سے زائدگھر وں اور دکا نو ں کو سر چ کیا گیا ۔ایس ایس پی آ پر یشز اسلام آ بادساجد کیا نی نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔

انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔

متعلقہ عنوان :