کراچی میں بارش سے گرمی کازور ٹوٹ گیا‘حیدرآباد اور نواب شاہ سمیت اندرون سندھ میں طوفانی بارشیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 28 جون 2016 19:03

کراچی میں بارش سے گرمی کازور ٹوٹ گیا‘حیدرآباد اور نواب شاہ سمیت اندرون ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء) کراچی میں بارش سے گرمی کازور ٹوٹ گیا ہے۔نارتھ کراچی اورگلشن اقبال میں تیز بارش ہو ئی ہے جبکہ لیاقت آباداور ناظم آباد میں بونداباندی جاری ہے ، ملیراورائیرپورٹ کے اطراف میں بھی بوندا باندی شروع ہوگئی ہے جب کہ آئی آئی چندریگر روڈ سمیت کراچی کے کئی علاقوں میں گہرے بادل چھا گئے ہیں جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف مقامات پرتیزاور ہلکی بارش جاری ہے اور شام تک مزید بارش کا امکان ہے،آئندہ 24گھنٹوں میں شہر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث حبس کا زور ٹوٹ جائیگا۔دوسری جانب حیدر آباد، نوابشاہ اور ٹنڈو محمد خان سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی موسلادھار بارش کا آغاز ہوچکا ہے، حیدرآباد شہر اورگردونواح میں موسلادھاربارش کے بعدگرمی کا زورٹوٹ گیا ہے جب کہ ٹنڈومحمد خان شہر اور گردونواح میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

بارش کے باعث شہر میں بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ سڑکوں پر پانی جمع ہو جانے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ کراچی اور حیدر آباد کے علاوہ اندرون سندھ کے دیگر کئی علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔

متعلقہ عنوان :