امجد صابری کے قتل کی تحقیقات ‘پولیس کا پہلی مرتبہ وائس اسٹریس اینالائزر سافٹ وئیر کا استعمال

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 28 جون 2016 19:00

امجد صابری کے قتل کی تحقیقات ‘پولیس کا پہلی مرتبہ وائس اسٹریس اینالائزر ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء) معروف قوال امجد صابری کے قتل کی تحقیقات کے لئے پولیس جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے۔ واقعہ کے عینی شاہد سلیم چندا کے بیان کی سچائی جاننے کے لئے پہلی بار وائس اسٹریس اینالائزر سافٹ وئیر کا استعمال کرتے ہوئے سلیم چندا کے بیان کو ریکارڈ کیا گیا۔وائس اسٹریس اینالائزر نامی سافٹ ویئر کی مدد سے انسان کی آواز کی فریکونسی میں معمولی سی تبدیلی سے جھوٹ کو پکڑنا آسان ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ پولیس کو وائس اسٹریس اینالائیزر گزشتہ سال دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ماہر ڈاکٹر اور تفتیشی افسران کی موجودگی میں سافٹ ویئر کے ذریعے سلیم چندا کا اسٹریس ٹیسٹ لیا گیا۔ اس دوران سلیم چندا کے دل کی دھڑکن اور آواز کی لرزش کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق سلیم چندا اپنے سابقہ بیان پر قائم ہے اور بیان کے دوران سلیم چندا کی آواز میں معمولی فرق محسوس کیا گیا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق پولیس افسران کی موجودگی اور دباو کی وجہ سے آواز میں لرزش آ سکتی ہے، اسی لئے ایک بار پھر سلیم چندا کا بیان وائس اسٹریس اینالائیزر کے ذریعے ریکارڈ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :