الیکشن کمیشن نے 2018ءکے عام انتخابات مرحلہ وار کرانے کی تجویز دے دی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 28 جون 2016 18:35

الیکشن کمیشن نے 2018ءکے عام انتخابات مرحلہ وار کرانے کی تجویز دے دی

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء) الیکشن کمیشن نے 2018ءکے عام انتخابات مرحلہ وار کرانے کی تجویز دے دی ہے جسے انتخابی اصلاحات کمیٹی نے تجویز مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کو تجویز دی کہ بلدیاتی انتخابات کی طرح عام انتخابات بھی مرحلہ وار کرائے جائیں تاکہ بہت سے انتظامی مسائل پر قابو پایا جا سکے۔ قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات الگ الگ کرائے جائیں یا صوبوں کو مراحل میں تقسیم کیا جائے۔ انتخابی اصلاحات کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرحلے کے نتائج دوسرے مرحلے پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، عام انتخابات ماضی کی طرح ایک ہی روز کرائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :