کمی پوری کرنے کیلئے ڈی ایس پی عہدے کے افسران کو ترقیاں دینے کا فیصلہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 28 جون 2016 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 29 جون۔2016ء ) پنجاب میں پولیس افسران کی کمی پوری کرنے کیلئے ڈی ایس پی عہدے کے افسران کو بھی ترقیاں دینے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

پنجاب پولیس میں افسران کی کمی پوری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 100 سے زائد ڈی ایس پی عہدے کے افسران کی فہرست مرتب کر لی گئی ہے۔ اس فہرست میں شامل 23 ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدہ پر ترقی دی جائے گی یہ ترقیاں او ایس ڈی بنائے جانے والوں کی کمی پوری کرنے کیلئے دی جا رہی ہیں۔