مائع پٹرولیم گیس کی قیمت ماۂ جولائی 2016 کے لیے درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس49 ڈالر کی کمی سے305.50 ڈالر ہوگئی ہے

آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے سینئروائس چیئرمین علی حیدرکا بیان

منگل 28 جون 2016 18:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) مائع پٹرولیم گیس کی قیمت ماۂ جولائی 2016 کے لیے درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس49 ڈالر کی کمی سے305.50 ڈالر ہوگئی ہے جس کے سبب پاکستان میں درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن قیمت5145 روپے کم ہوگئی ہے،اس کمی کے نتیجے میں درآمدہ ایل پی جی کی فی 11.8 کلوگرام سلینڈر کی قیمت61 روپے اور فی 45.4 کلوگرام سلینڈر کی قیمت233 روپے کم ہوگئی ہے،آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے سینئروائس چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایل پی جی کے سینئروائس چیئرمین علی حیدرنے کہا حالیہ کمی کے مثبت اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوں گے یہ صورتحال ایل پی جی کے صارفین کے لیے حوصلہ افزا ہیں اور مارکیٹنگ کمپنیوں کے درمیان مسابقت کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ انٹرنشینل مارکیٹ میں جس تناسب سے ا یل پی جی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے اسی تناسب سے مقامی ا یل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہونی چائیے،تاکہ عام صارف کواسکی مطلوبہ ضروریات کے مطابق سستے داموں ایل پی جی کی دستیابی یقینی بن سکے۔