تحفظ پاکستان ایکٹ اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کی معیاد میں توسیع کی جائے،پی اے سی

منگل 28 جون 2016 18:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) پاکستان امن کونسل (پی اے سی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حوصلے ، عزم اور ارادوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتی ہے او ر حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ تحفظ پاکستان ایکٹ اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی معیاد میں میں فی الفور توسیع کی جائے۔ ملک میں پائیدار امن کا قیام حکو مت کے بس کی بات نہیں، اس سلسلے میں عوام کی نظریں آرمی چیف جنرل راحیل پر جمی ہیں۔

جنرل راحیل ہی کی قیادت میں فوج و رینجرز ملک میں دیرپا امن لا سکتی ہے اس بات کا اظہار پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کونسل کے مر کزی سیکریٹریٹ امن ہا ؤس شیرشاہ میں مولانا عبدالماجد فاروقی اور تاج محمد مکی کے ہمراہ کراچی کی موجودہ صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا طارق مدنی نے کہا کہ کراچی کی موجودہ بگڑتی ہوئی صورتحال پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا فوراً کرا چی پہنچ کر کراچی آ پریشن کا جائزہ لینا ،سیکورٹی اداروں کو ہدایات دینا اور کراچی میں مکمل امن بحا ل ہو نے تک کراچی آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کرنا خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

جنرل راحیل شر یف کے ا س اقدام سے کراچی کی عوام اطمینان اور سکون محسوس کررہی ہے انہوں نے کہا کہ یہ جنرل را حیل شریف ہی ہیں جو ملکی اہم معاملات پر گہری نطر رکھے ہوئے ہیں ۔میاں برادران میں تو اتنی صلاحیت نہیں ویسے بھی ملک ایک ماہ سے زائد عرصہ سے بغیر وزیر اعظم کے چل رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی بگڑتی ہوئی صور تحا ل پرجو رد عمل جنرل راحیل شریف نے دیا ہے وہ قابل تحسین ہے جبکہ صوبائی و وفاقی حکومت کو اس قسم کا رد عمل دینا چاہئے تھا لیکن لگتا ہے کہ صوبائی و وفاقی حکمت دونوں نا اہل ہو چکی ہیں اور ان میں عوام کی کوئی فکر باقی نہیں رہی وہ بس اقتدار اور زاتی مفادات کے معاملات میں لگی ہوئی ہیں انہیں اس کی کوئی پرواہ نہیں کے ملک بلخصوص ملک کے معاشی حب کرا چی کے حالات کس رخ پر جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :