کمشنر کراچی کی جانب سے رمضان المبارک کیلئے اشیا ء خوردنو ش کے سرکاری نرخ نامہ پر عمل درآمد کیلئے بنا ئی گئی ہے

کمشنر کراچی پرا ئس چیکنگ ٹیمو ں کی شہر بھر میں کا روائیاں تیزی سے جا ری

منگل 28 جون 2016 18:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی جانب سے رمضان المبارک کیلئے اشیا ء خوردنو ش کے سرکاری نرخ نامہ پر عمل درآمد کیلئے بنا ئی گئی کمشنر کراچی پرا ئس چیکنگ ٹیمو ں کی شہر بھر میں کا روائیاں تیزی سے جا ری، گزشتہ چھ روز کے درمیان 1269 منا فع خوروں کے خلا ف کا روائیاں کی گئیں ،کراچی انتظامیہ کے افسران کی جا نب سے منا فع خوروں کے خلاف کی گئیں کا روائیوں کے نتیجے میں 24 لا کھ 7 ہزار 9 سوروپے جرمانہ بھی وصول کیا گیا جبکہ 169 منا فع خوروں کو 5/5 روز کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

جیل جا نے والوں میں مرغی ،گوشت ،دودھ ،کر یانہ ،سبزی اور پھل فروش شامل ہیں،اس کے علاوہ علاقہ مکینو ں کی جانب سے متعلقہ علا قے کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو منا فع خوروں کے خلاف براہ راست شکایتوں پر بھی انتظامیہ کے افسران کی جانب کا روائیاں کی جا رہی ہیں۔