کراچی‘ پولیس کی کاروائی‘ 2 ٹارگٹ کلرز سمیت 17 ملزمان گرفتار ‘ اسلحہ اور منشیات برآمد

منگل 28 جون 2016 18:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) کھوکھراپار پولیس کی کاروائی، 2 خطرناک ٹارگٹ کلرز اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی سمیت 17 ملزمان گرفتار ، اسلحہ اور منشیات برآمد ، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کھوکھراپار نند لال نے پولیس پارٹی کے ہمراہ مخبر خاص کی اطلاع پر کامیاب کاروائی کر کے 2 خطرناک ٹارگٹ کلرز کاشف اور محمد خالد کو گرافتار کر کے 2 پستول بر آمد کر لئے ۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل، ڈکیتی و اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر متعدد مقدمات میں پولیس کو 6 سال سے مطلوب و روپوش تھے۔ملزمان اس قبل پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل بھی کاٹ چکے ہیں۔ اور کئی تھانوں کی پولیس کو متفرق مقدمات میں مطلوب بھی تھے علاوہ ازیں منشیات کے مقدمات میں ایک ملزم محمد نسیم کو گرفتار کر کے چرس کی راڈیں برآمد کر لیں۔ مزید براں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائیوں کے دوران 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :