لاہور،ٹی ایم اے ،ٹی اوآر نشترٹاؤن سیاسی وابستگی کے زورپر کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگے

منگل 28 جون 2016 18:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) ٹی ایم اے ،ٹی اوآر نشترٹاؤن سیاسی وابستگی کے زورپر کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگے،تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے نشترٹاؤن علی عباس بخاری اور ٹی او آر نشترٹاؤن رانا اشرف عاصم نے نشترٹاؤن میں کرپشن کے سابقہ ریکارڈتوڑڈالے،زرائع نے بتایا کہ چیف سیکرٹری پنجاب نے ٹی ایم اے علی عباس بخاری کی سروس بک پر ریڈحروف میں لکھا ہے کہ علی عباس بخاری کی کہیں بھی تعیناتی نہیں ہوسکتی،لیکن سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے دوبارہ نشترٹاؤن میں تعینات ہوگیا اور ٹی او آر رانا اشرف عاصم کیساتھ مل کر کرپشن کے نئے نئے ریکارڈبناڈالے،رانا اشرف عاصم کی بھی سیاسی وابستگی ہے ،جو کہ جعلی ڈگری پر ایم پی اے بننے والے مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا مبشراقبال کا کزن ہے،اس طرح لاہور میں کرپشن کرنے والے اکثر افسران سیاسی وابستگیوں کی بنا پر دھڑلے سے کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھورہے ہیں

متعلقہ عنوان :