عید سے قبل کسانوں کو گنے کی ادائیگوں کے بارے میں شوگر مالکان کی ہٹ دھرمی تشویشناک ہے،کامران سیف

منگل 28 جون 2016 18:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و سابق جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے عید سے قبل کسانوں کو گنے کی ادائیگوں کے بارے میں شوگر ملز مالکان کی ہٹ دھرمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خادم اعلیٰ کی سخت ہدایات کے باوجود زمینداروں کو ایک پائی بھی ادا نہیں کی گئی اور شوگر ملز مالکان نے وزیراعلیٰ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میاں کامران سیف نے کہا کہ کسانوں کو ان کے گنے کی ادائیگیاں نہ ہونے سے زمیندار و کاشتکار پریشانی میں مبتلا ہیں اور ان کے پاس نئی فصل کی کاشت کیلئے رقم بھی نہ ہے ان کی تمام کمائی شوگر ملز کو سپلائی کیے گئے گنے میں پھنسی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ عیدالفطر قریب آرہی ہے اگر گنے کی ادائیگیاں نہ کی گئیں تو زمینداروں کی عید خوشی کی بجائے غمی میں تبدیل ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے غیور عوام وزیراعلیٰ کے اس اعلان کی طرف دیکھ رہی ہے کہ اگر شوگر ملز مالکان نے گنے کی ادائیگیاں نہ کیں تو انہیں جیل جانا پڑے گا انہوں نے کہا کہ گنے کی ادائیگیاں نہ ہونا زمینداروں کے ساتھ زبردست زیادتی ہے۔

متعلقہ عنوان :