دبئی : دبئی انٹرنیشنل سٹی کے علاقے سے خاتون کی سر کٹی لاش برآمد

منگل 28 جون 2016 18:12

دبئی : دبئی انٹرنیشنل سٹی کے علاقے سے خاتون کی سر کٹی لاش برآمد

دبئی :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28جون 2016ء): دبئی پولیس کو انٹرنیشنل سٹی کے علاقے سے ایک خاتون کی سر کٹی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق سر کٹی لاش کے متعدد حصے ابھی بھی تلاش کرنا باقی ہیں ، اور خاتون کی لاش شناخت بھی نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

پولیس افسران کے مطابق ابھی تک یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ قتل ہونے والی خاتون کا تعلق کس ملک سے تھا۔پولیس کو خاتون کی لاش جون کے اوائل میں ملی تھی ۔لیکن آج انہوں نے اس کے بارے میں میڈیا کو بتایاہے۔پولیس کے مطابق خاتون نے عربی لباس زیبِ تن کیاہوا تھا۔ اور مشہور کمپنی کاسبز رنگ کا ٹراوزر پہنا تھا۔پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس کیس کی مزید تحقیقات کر رہیں ہیں اور جلد ہی کیس کی تہہ تک پہنچ جائیں گے.