پنجاب بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے،282گراں فروش گرفتار

صوبہ بھر میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو20لاکھ روپے جرمانہ،209ایف آئی آر درج

منگل 28 جون 2016 18:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) صوبہ بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس وزیراعلی کی ہدایت پر اشیاء صرف بیچنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کردی۔

(جاری ہے)

36اضلا ع میں گراں فروشوں ،ذخیرہ اندوزوں ،ملاوٹ اور دیگر قانون شکنی کا ارتکاب کرنے والے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے -رمضان مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق ضلع رحیم یار خان میں سب سے زیادہ1 لاکھ90ہزار سے زائد روپے جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ ضلع لودھراں میں سب سے کم5600 روپے جرمانہ عائد کیا گیا -ضلع لاہور میں1195مقامات پر چھاپے مارے گئے82000روپے جرمانہ وصول کیا ،102ایف آئی آر درج ،173تاجروں کو گرفتار کر لیا گیا-صوبہ بھر میں1756پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف شہروں کی197مارکیٹوں میں اچانک پہنچ کر چیکنگ کی اور1195دکانوں پر چھاپے مارے گئے -1888تاجروں اور دکاندارو ں کو اوور چارجنگ کی وجہ سے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ،32دکاندار اور تاجرملاوٹ اور قانون کی دیگر خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے209ایف آئی آر درج کروائیں ،282تاجروں اور دکانداروں کو حراست میں لے لیا گیا ،2003700روپے جرمانہ عائد کیا گیا -وزن اور مقدار کی چیکنگ کرنے کے لئے اوزان و پیمائش انسپکٹروں نے مختلف مقامات پر2431دکانوں کی انسپکشن کی ،274مقامات پر قانون کی خلاف ورزی نوٹ کی گئی ،153تاجروں اور دکانداروں کو کم تولنے پر پکڑا گیا ،لیبر ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹروں نے کم تولنے والے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے -

متعلقہ عنوان :