مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی‘ سکھ یاتریوں کے گورو دوارہ ڈیرہ صاحب میں مرکزی تقریب میں شرکت کے تمام انتظامات مکمل

منگل 28 جون 2016 18:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پربھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کے گورو دوارہ ڈیرہ صاحب میں مرکزی تقریب میں شرکت کے تمام انتظامات مکمل‘ تقریب کے موقع پر پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار تاراسنگھ، ایم پی اے سردار رمیش سسنگھ اروڑہ کے علاوہ دیگر مقامی سکھ رہنما شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بابا گورونانک کے جنم دن سے لے کر کتنے ہی تہوار اور برسیوں کے موقع پر انڈیا سمیت دنیا بھر سے ہندو اورسکھ یاتری پاکستان کا رخ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہندو یا سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے ہمارے ملک آتے ہیں اس لیے ان کی مکمل حفاظت کے علاوہ ان کے قیام وطعام کی بھی ہمایر ذمہ داری ہے‘یاتریو ں کے قیام کے لئے بنائے گئے کمروں کی الاٹ منٹ معذوران، ضعیف العمر، بیمار یاتریوں کو ترجیح دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی مرکزی تقریب گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں29جون بوقت نو بجکر30منٹ پر منعقد کی جائیگی۔