’’واکنگ ایمبیسڈر زآف پاکستان‘‘ کا لندن میں مصروف دن

لندن سکول آف اکنامکس ،بی بی سی لندن ،برطانوی سپریم کورٹ اور مادام تساؤ میوزیم میں آمد طلبا بوندا باندی کے دوران وال تھیم فاریسٹ لندن کاسحر دیکھ کر مبہوت رہ گئے ،ٹرین کے ذریعے گلاسکو روانگی

منگل 28 جون 2016 18:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء ) وزیر اعلی محمد شہباز شریف کے پروگرام کے تحت یورپی ممالک کا دورہ کرنے والے پوزیشن ہولڈر طلبا ’’واکنگ ایمبسڈر آف پاکستان ‘‘نے لندن میں مصروف دن گزارا،لند ن سکول آف اکنامکس کے پیرش ہال پہنچنے پر ادارے کے نمائندے ویل پیئر نے پاکستانی وفد کا خیر مقدم کیا اور تفصیلی بریفنگ دی -ویل پیئر نے بتایا کہ لندن سکول آف اکنامکس کے 70فیصد تعلیمی ڈسپلن پولیٹیکل سائنس سے تعلق رکھتے ہیں -جہاں انڈر گرایجویٹ طلبا کے لئے 39اور گرایجویٹ طلبا کے لئے 170پروگرام پڑھائے جاتے ہیں -لندن سکول آف اکنامکس میں 150قومیتوں سے تعلق رکھنے والے طلبا زیر تعلیم ہیں جن میں پاکستانی طلبا بھی شامل ہیں -عالمی سطح پر بہت سے معروف شخصیات کو لندن سکول آف اکنامکس کے طالبعلم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے -طلبا نے مختلف شعبہ جات،شیخ زید تھیٹر اور گریٹ شاہ لائبریری کا دورہ بھی کیا -پوزیشن ہولڈر طلبا نے معروف برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی لندن کے دفتر کا دورہ بھی کیا -بی بی سی لندن کی آٹھ منزلہ پر شکوہ بلڈنگ دیکھنے والے کو مبہوت کردیتی ہے -معروف براڈ کاسٹر شفیع نقی نے نئے طلبا کو تفصیلی بریفنگ دی -وفد نے یونیورسٹی کالج لندن کا دورہ بھی کیا جہاں ڈاکٹر آروند ویپا نے طلبا کو ادارے کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ گراہم بیل ،مہاتما گاندھی سمیت متعدد معروف شخصیات یو سی ایل سے اکتساب علم کر چکی ہیں -پی ایچ ڈی کی طلبہ شائستہ علی نے بتایا کہ ان کی ریسرچ کا محور کینسر سے نمٹنے کے لئے مالیکیولر ،کیمسٹری اور میتھی میٹکس ہے انہوں نے اس تاثر کی نفی کی کہ میتھی میٹکس سکینڈ کلاس سبجیکٹ ہے -پاکستانی وفد نے یو سی ایل میں زیر تعلیم ریاض احمد اور دیگر طلبا سے ریاضی کی افادیت پر بھی تبادلہ خیال کیا -طلبا کے وفد نے برطانوی سپریم کورٹ کا دورہ بھی کیا جہاں سپریم کورٹ کے منتظمین نے طلبا کو برطانوی نظام عدل کے بارے میں آگاہ کیا-پوزیشن ہولڈر طلبا نے مادام تساؤ میوزیم میں مومی مجسمے دیکھنے میں خاصی دلچسپی کا اظہار کیا جہاں طلبانے اپنی پسندیدہ شخصیات کے مجسموں کے ساتھ تصاویر بنائیں -مادام تساؤ میوزیم کی خاص بات کرکٹ ،فٹ بال اور ٹینس وغیرہ کے کھلاڑیوں کے گیم ایکشن میں موجود مجسمے بھی ہیں۔

(جاری ہے)

وفد نے بعد ازاں لندن کے میئر برسٹرز کونسل مینجر ز اور دیگر افسروں سے بھی ملاقاتیں کی -طلبا نے بوندا باندی کے دوران وال تھیم فاریسٹ لندن کو بھی انجوائے کیا -طلبہ بوندا باندی کے دوران وال تھیم فاریسٹ لند ن کا سحر دیکھ کر مبہوت رہ گئے،سرگودھا بورڈ سے ٹا پ کرنے والے طلبہ اقصی آصف نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوزیشن ہولڈر طلبا کے لئے دورہ یورپ کسی نعمت سے کم نہیں ،اس کے لئے ہم سب وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے شکر گزار ہیں-بعد ازاں پوزیشن ہولڈر طلبا کا وفد ٹرین پر گلاسگو کے لئے روانہ ہوگیا-

متعلقہ عنوان :