ریلوے حکام کا بغیر نوٹس رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب کو سربمہر کرنے کا معاملہ ‘ملازمین کا چوتھے روز بھی ریلوے کیخلاف احتجاج

منگل 28 جون 2016 18:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) ریلوے حکام کا بغیر نوٹس رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب کو سربمہر کرنے کا معاملہ ‘ملازمین نے چوتھے روز بھی ریلوے کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھا اور حکومت کیخلاف نعرے باز ی کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام کی جانب سے رائل پام پر قبضہ کے خلاف رائل پام کے ملازمین نے چوتھے روز بھی احتجاج کیا ہے دوسری جانب ریلوے پولیس اور پنجاب پولیس تاحال رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب میں تعینات ہے جو کسی بھی ممبر کو اندر جانے کی اجازت نہیں دے رہی ۔

میڈیامنیجر رائل پام وریام اقبال کاکہناہے کہ ریلوے کوساڑھے تین کروڑروپے کی قسط بھیجی گئی جوانہوں نے لینے سے انکار کرتے ہوئے زبردستی رائل پام کیخلاف آپریشن کیا ہے جبکہ ملازمین کا کہنا ہے کہ پچیس جون کے بعد انہیں تنخواہیں اور بونسز ملنے تھے لیکن کلب بند ہو جانے سے وہ مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق نیان کامعاشی قتل کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :