لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے امتحانی پرچے آوٹ ہونے سے روکنے کا لائحہ عمل تیار کرلیا

سوالیہ پرچہ 30منٹ کی بجائے پانچ5 منٹ پہلے امتحانی سنٹر پہنچا کریں گے‘لائحہ عمل کو آئندہ سال ہونے والے امتحانات میں نافذ کیا جائے گا‘ذرائع

منگل 28 جون 2016 17:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے امتحانی پرچے آوٹ ہونے سے روکنے کا لائحہ عمل تیار کرلیا‘سوالیہ پرچہ 30منٹ کی بجائے پانچ5 پہلے امتحانی سنٹر پہنچا کریں گے۔ ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بورڈ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ سوالیہ پرچہ تیس منٹ کی بجائے پانچ منٹ پہلے تمام امتحانی سنٹرز میں پہنچائیں گے اور اس لائحہ عمل کو آئندہ سال ہونے والے امتحانات میں نافذ کیا جائے گارواں سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سوالیہ پیپر آٹ ہونے کے معاملے پر لاہور بورڈ نے پہلے سے ہی تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے جس کی بنیاد پر بعض سکولوں کے اساتذہ کو بلا جواز کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان سے پرچہ آوٹ ہونے کے معاملے پر انکوائری کی جارہی ہے ۔

دوسری جانب بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی ٹیچرکے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی جارہی ، پرچہ آوٹ ہونے کے سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے چھان بین کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :