پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،ملاوٹ شدہ سرخ مرچوں سے بھری گاڑی پکڑلی’گودام سیل کر دیا

منگل 28 جون 2016 17:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اکبری منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے عارفوالہ سے آنے والی ملاوٹ شدہ سرخ مرچوں سے بھری گاڑی پکڑلی،مرچیں قبضہ میں لیکرگودام سیل کر دیا گیا، عائشہ ممتاز کہتی ہیں کسی سے ڈرنے والی نہیں، ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے اکبری منڈی میں عارفوالہ سے آنے والی ملاوٹ شدہ سرخ مرچوں سے بھری گاڑی قبضہ میں لے لی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نے راوی ٹاون ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا چار ہزار کلو گرام سے زائد سرخ مرچیں پکڑی ہیں، موقع پر کیے جانے والے ٹیسٹ سے ثابت ہوا کہ مرچوں میں کپڑے رنگنے والے رنگ اور چوکر کی ملاوٹ کی گئی ہے۔عائشہ ممتاز کا کہنا ہے کہ کہ عارفوالہ میں مقامی ٹیم کو بھی کارروائی کا کہا جائیگاجبکہ اکبری منڈی میں جہاں مرچیں سپلائی کی جانی تھیں اس گودام کو بھی سیل کردیا گیا اور مرچیں بھیجنے والے اور بیچنے والے دونوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :