چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کر پشن اور دیگر الزامات پر 24جوڈیشل افسران او ایس ڈی بنادیا

منگل 28 جون 2016 17:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کر پشن اور دیگر الزامات پر 24جوڈیشل افسران او ایس ڈی بنادیاجبکہ3ڈسٹرکٹ سیشن جج بھی او ایس ڈی ہونیوالوں میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے فوری بعد چیف جسٹس لاہور ہا ئیکورٹ نے کر پشن اور دیگر الزامات پر24جوڈیشل افسران کو او ایس ڈی بنایا گیاہے کہ جن میں ایڈیشنل سیشن جج اور سول جج بھی شامل ہیں اوایس ڈی بنائے گئے ججوں میں صفدر سلیم شاہد،بہادر علی خان اور عرفان احمد سعید شامل ہیں۔