وزیر مملکت پٹرولیم کی خصوصی کا و شو ں سے کوئٹہ زرغون پائپ لائن کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی

منگل 28 جون 2016 17:55

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء ) وزیر مملکت پٹرولیم و قدرتی و سائل جام کمال خان کی خصوصی کا و شو ں سے کوئٹہ زرغون پائپ لائن کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی ہوگئی، معاملہ ایک سال سے زائد عرصے سے تاخیر کا شکار تھا۔وز یر مملکت برائے پٹرولیم و قدرتی و سائل جام کمال خان کی خصوصی کا وشوں سے ایس ایس جی سی نے کوئٹہ زرغون پائپ لائن کے متاثرین کو معاوضے کی مد میں چیک ڈی سی کو ئٹہ کودیدی جس کے بعد یہ متاثرین کوئٹہ زرغون گیس پائپ لائن میں تقسیم ہوگی۔

ایس ایس جی سی کے حکام نے ڈی سی کوئٹہ کو معاوضے کی مدمیں .209,775,000 کا چیک ادا کریا ہے ۔کوئٹہ زرغون پائپ لائن کی لمبائی64کلومیٹر ہے۔اور اسے 1.6بلین کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ کوئٹہ زرغون پائپ لائن سے 2.5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی ترسیل ممکن ہوسکے گی۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر ایس ایس جی سی کو معاوضے کی مد میں کوئٹہ ریونیو کے افسران کی طرف سے Rs.523.496 ملین کی ما نگ و صول ہوئی۔ بعدازاں جناب جام کمال کی ہدایات پر ایس ایس جی سی کی طرف سے مزاکرات کا سلسلہ شروع ہوا جس کے بعد حتمی رقم 209.775 ملین طے پائی جو کہ متعلقہ حکام کو دی جاچکی ہے۔واضح رہے کہ یہ مسئلہ ایک سال سے زائد عرصے سے تاخیر کا شکار تھا۔ تاہم وزیرمملکت برائے پٹرولیم کی ذاتی دلچسپی سے یہ دیرینہ مسئلہ حل ہو گیاہے۔

متعلقہ عنوان :