سندھ حکومت امجد صابری کے نام پر ادارہ بنائے گی،نسٹیٹیوٹ کیلئے سندھ حکومت صابری خاندان سے مل کر کام کریگی

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا ٹوئٹر پیغام

منگل 28 جون 2016 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت امجد صابری کے نام سے ادارہ بنائے گی، انسٹیٹیوٹ کیلئے سندھ حکومت صابری خاندان سے مل کر کام کرے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں نے معروف قوال امجد صابری شہید کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت امجد صابری کے نام سے ادارہ بنائے گی اور انسٹیٹیوٹ کیلئے سندھ حکومت صابری خاندان سے مل کر کام کرے گی، انتہاء پسند ذہنیت نے ہم سے قومی ثقافتی اثاثہ چھین لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :