ایف آئی اے کا ایف سیون میں ریسٹ ہاؤس پر چھاپہ، سعودی سفارتخانے کا ڈرائیور،ڈاکٹر اور اعلیٰ سرکاری افسر گرفتار

انسانی سمگلروں کا گروہ حج ٹورز آپریٹر زکے ساتھ مل کر حج کوٹہ میں فراڈ کرتا تھا ، تینوں ملزمان کو تفتیش کیلئے انسانی سمگلنگ سیل منتقل کردیا گیا،ترجمان ایف آئی اے

منگل 28 جون 2016 17:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پر ایف سیون میں ریسٹ ہاؤس پر چھاپہ مار کر سعودی سفارتخانے کا ڈرائیور شاہد،ڈاکٹر ساجداور اعلیٰ سرکاری افسر کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے 30 جعلی پاسپورٹس اور دوسری جعلی دستاویزات برآمد کی گئیں۔

(جاری ہے)

منگل کو ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پر ایف سیون میں ریسٹ ہاؤس پر چھاپہ مار کر سعودی سفارتخانے کا ڈرائیور شاہد،ڈاکٹر ساجداور اعلیٰ سرکاری افسر کو گرفتار کرلیاہے۔

ملزمان کے قبضے سے 30 جعلی پاسپورٹس اور دوسری جعلی دستاویزات برآمد کی گئیں۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسانی سمگلروں کا گروہ حج ٹورز آپریٹر زکے ساتھ مل کر حج کوٹہ میں فراڈ کرتا تھا ،ایف آئی اے نے تینوں ملزمان کو تفتیش کے لئے انسانی سمگلنگ سیل منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :