وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے وائس چیف آف ائیر سٹاف ائیر مارشل کی ملاقات

پاک فضائیہ بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل شاندار فورس ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

منگل 28 جون 2016 17:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل شاندار فورس ہے۔

(جاری ہے)

بتا یا گیا ہے کہ منگل کے روز وائس چیف آف ائیر سٹاف ائیر مارشل سعید خان نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی جس دوران شہباز شریف نے ائیرمارشل سعید خان کی خدمات کو سراہا اور پاک فضائیہ کے جانبازوں کی جرات و شجاعت کو خراج تحسین پیش کیاہے جبکہ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پاک فضائیہ بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل شاندار فورس ہے اور اس کا شمار دنیا کی بہترین فورسز میں ہوتا ہے۔