عمان: گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں میں تبدیلی کر دی گئ ہے: رائل پولیس

منگل 28 جون 2016 17:52

عمان: گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں میں تبدیلی کر دی گئ ہے: رائل پولیس

عمان:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28جون 2016ء): رائل عمان پولیس کے مطابق نئی جاری کی جانے والی کار نمبر پلیٹوں میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ رائل پولیس کے ترجمان کے مطابق نمبر پلیٹوں کی شکل، رنگ، اور فیسوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ بس نئی جاری کی جانے والی نمبر پلیٹیں پہلے سے زیادہ صاف شفاف ہو ں گی ۔

(جاری ہے)

جس سے ان پلیٹوں کو رات میں اور دور سے واضع طور پر دیکھا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرانی گاڑیوں پر استعمال ہونے والی نمبر پلیٹوں کا تبدیل کروانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ یہ نئی نمبر پلیٹیں صرف نئی گاڑیوں کے لیئے جار ی کی گئی ہیں۔ نئی نمبر پلیٹوں کے الفاظ بلکل واضع کردیئے گئے ہیں. جس کی وجہ سے دور سے دیکھنا آسان ہو جائے گا.