امریکہ کے واحد سپر پاور بننے سے دنیا مایوسی کا شکار ہوئی۔طارق فاطمی

پاکستان کی خارجہ پالیسی خطے میں بہتر تعلقات کیلئے کردار ادا کررہی ہے،بارڈرمینجمنٹ مسائل سےنمٹنےکیلیےچیک پوسٹیں بنائی جارہی ہیں،افغان مہاجرین کی واپسی اب ضروری ہے،بھارت کے ساتھ تعلقات تب مضبوط ہوسکتےہیں جب بھارت بھی معاملےکوآگےبڑھائے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا سیمینار سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 28 جون 2016 17:52

امریکہ کے واحد سپر پاور بننے سے دنیا مایوسی کا شکار ہوئی۔طارق فاطمی

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جون 2016ء) :وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ امریکہ کے واحدسپر پاور بننے سے دنیا مایوسی اور ناامیدی کا شکار ہوئی ہے،پاکستان کی خارجہ پالیسی خطے میں بہتر تعلقات کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے،ہر ملک کی خارجہ پالیسی کو چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے،سیاسی جماعتوں کو مضبوط جمہوریت کیلئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہاں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا پاکستان خطے میں تنہا ہے یہ ایک اہم معاملہ ہے۔پاکستان اپنے گرد ہونے والے واقعات سے لاتعلق نہیں رہ سکتاہے۔ جمہوریت کا کردار اور جمہوری ادارے پاکستان کی خارجہ پالیسی کیلئے سود مند ہیں۔سیاسی جماعتوں کو مضبوط جمہوریت کیلئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہوتا پاکستان میں بھی امن قائم نہیں ہوسکتا۔

بارڈرمینجمنٹ مسائل سےنمٹنےکیلیےچیک پوسٹس بنائی جارہی ہیں۔ پاکستان سےافغان مہاجرین کی واپسی اب ضروری ہے۔طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان نے 30سال افغان مہاجرین کوپناہ دی ہے۔پاکستان نے افغانستان میں قومی وحدت حکومت کےقیام پرخیرسگالی کاہاتھ بڑھایا۔ کچھ ایسی قوتیں ہیں جو پاک افغان تعلقات کوپھلتا پھولتا نہیں دیکھ سکتیں۔انہوں نے کہا کہ امن کا قیام صرف ایک فریق کی خواہش پر ممکن نہیں،اس کیلئے تمام فریقوں کا تعاون ضروری ہوتا ہے۔

پاکستان نےبھارت کےساتھ تعلقات میں ہمیشہ پہل کی ہے۔بھارت کے ساتھ تعلقات تب مضبوط ہوسکتےہیں جب بھارت بھی معاملےکوآگےبڑھائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات بہترین ہیں۔ ہم ایران کے ساتھ بھی اقتصادی تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں۔ چاہ بہارکےمنصوبے پر بھی کام کیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا کو خاصی حد تک آزادی حاصل ہے۔پاکستان میں جمہوریت اور میڈیا دونوں آزاد ہیں۔