چوہدری نثار سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات، باہمی تعلقات اور سیکیورٹی سمیت مختلف امور میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

منگل 28 جون 2016 17:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے فرانسیسی سفیرمس مارٹین ڈورنس نے ملاقات کی۔جس میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور سیکیورٹی سمیت مختلف امور میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے ساتھ ساتھ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے مشترکہ مفادات کے حصول اور سیکیورٹی سمیت درپیش مختلف چیلنجزپر قابو پانے کے لئے ضروری ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین کثیر الجہتی تعاون کے مزیدفروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں تاکہ باہمی تجربات و مہارت سے مکمل طور پر استفادہ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف معاونت دونوں ملکوں کے مشترکہ مفاد میں ہے ۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں بشمول پولیس کی استعدادِکار بڑھانے کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان جاری تعاون خوش آئند ہے جسے مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے

متعلقہ عنوان :