ہائی لیول ڈیزائن سڑکوں پر بغیر نقشہ161کمرشل عمارتوں کی تعمیر مسلم لیگ (ق) نے تحریک التوائے کار جمع کروادی

بغیر نقشہ کمرشل عمارتوں کی تعمیر سے قومی خزانہ کو نقصان کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے‘خدیجہ فاروقی

منگل 28 جون 2016 17:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) مسلم لیگ (ق)کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے ہائی لیول ڈیزائن سڑکوں پر بغیر نقشہ 161کمرشل عمارتوں کی تعمیر پر پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔

(جاری ہے)

اپنی تحریک التوائے کار میں انہوں نے کہا کہ داتا گنج بخش ٹاؤن میں38شالیمار ٹاؤن میں34،گلبرگ ٹاؤن میں 22 سمن آباد ٹاؤن میں 20،واہگہ ٹاؤن میں18اور علامہ اقبال ٹاؤن میں15،عزیز بھٹی ٹاؤن میں 14عمارتیں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ بغیر نقشہ منظور کروائی اورحکومتی ادائیگوں کے بغیر ان کمرشل عمارتوں کی تعمیر سے قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے ۔

خدیجہ فاروقی نے اپنی تحریک التوائے کار میں مطالبہ کیا کہ لاہور میں بغیر نقشہ کمرشل عمارتوں کی تعمیر کی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کی جائے اور ان تمام کمرشل عمارتوں سے کروڑوں روپے نقشہ اور حکومتی فیس وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کروائی جائے نیز ان کمرشل عمارتوں کی بغیر منظوری تعمیر پر متعلقہ سرکاری اہلکاروں کے خلاف نااہلی پر کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :