بند شیشوں والی گاڑی ،بیرون ملک علاج کے اخراجات کیلئے محکمہ ماحولیات کو نوٹس دونگا‘ حکومتی رکن میاں رفیق کا اعلان

منگل 28 جون 2016 17:44

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) حکمران جماعت کے رکن اسمبلی میاں محمد رفیق نے محکمہ ماحولیات کو بند شیشوں والی گاڑی مہیا کرنے اور بیرون علاج کے اخراجات کے لئے نوٹس دینے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ضمنی بجٹ پر عام بحث کرتے ہوئے میاں رفیق نے کہا کہ محکمہ ماحولیات اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہا اور صوبے میں برے حالات ہیں، میں سانس کی بیماری میں مبتلا ہو چکا ہوں مجھے ٹیومر ہونے لگا ہے ۔

میرے پاس بند شیشوں والی گاڑی نہیں میں محکمہ ماحولیات کو نوٹس بھجوانے لگا ہوں جس میں ان سے بند شیشوں والی گاڑی اور بیرون ملک علاج معالجے کے اخراجات کا مطالبہ کروں گا۔ میرا وزیر اعلیٰ سے مطالبہ ہے وہ نوٹس لیں کہیں ایسا نہ ہو کہ عوام کو سانس لینے کے لئے سلنڈرز کیلئے بھی سبسڈی دینا پڑ جائے ۔

متعلقہ عنوان :