Live Updates

فیڈرل بور ڈ آف ریونیو نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سی ڈی اے کا اکاؤنٹ منجمد کر دیا

ٹیکس ادائیگی کے بعد اکاؤنٹ کو دوبارہ کھول دیا جائیگا ٗذرائع

منگل 28 جون 2016 17:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) فیڈرل بور ڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سی ڈی اے کا اکاؤنٹ منجمد کر دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر حکام نے کلوزنگ ڈیٹ تک ٹیکس ادائیگی میں ناکامی پر سی ڈی اے کا اکاؤنٹ منجمد کر دیا ہے جس کے بعد سی ڈی اے کے سینکڑوں ملازمین کو عید پر تنخواہوں اور بونس ملنے میں تاخیر کا اندیشہ پیدا ہو گیا ایف بی آر ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نے 12کروڑ روپے ادا کرنے تھے جس میں سے 6کروڑ روپے ادا کر دیے گئے ہیں مگر ٹیکس کی مد میں باقی ماندہ 6کروڑ روپے تاحال ادا نہیں کیے گئے ٗ بار بار نوٹس دئیے گئے مگر سی ڈی اے حکام نے اس سلسلے میں کوئی مثبت جواب نہیں دیا جس کے بعد اکاؤنٹ کو منجمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹیکس ادائیگی کے بعد اکاؤنٹ کو دوبارہ کھول دیا جائیگا .

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات