حکومت نے ٹی او آرز معاملے پر ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لئے نئی حکمت عملی ترتیب دے دی

اسپیکر ایازصادق اپوزیشن کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطہ کریں گے حکومت اپوزیشن سے الیکشن کمیشن ممبران اور ٹی او آرز کی تیاری سے متعلق مذاکرات کرے گی

منگل 28 جون 2016 17:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) حکومت نے ٹی او آرز معاملے پر ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لئے نئی حکمت عملی ترتیب دے دی۔ اسپیکر ایازصادق اپوزیشن کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطہ کریں گے۔

(جاری ہے)

پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز کی تیاری میں ڈیڈ لاک کے خاتمے کیلئے حکومت نے نئے حکمت عملی مرتب کرلی ٗ ذرائع کے مطابق حکومت نے ڈیڈلاک کے خاتمے کیلئے ایک مرتبہ پھر اسپیکر ایاز صادق سے کردار ادا کرنے کی استدعا کی گئی ٗ حکومت نے اپوزیشن کو مذاکرات کی میز پرلانے کے لئے تحفظات سننے اور دلائل سے قائل کرنے کی حکمت عملی اپنانے پر غور شروع کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق حکومت اپوزیشن سے الیکشن کمیشن ممبران اور ٹی او آرز کی تیاری سے متعلق مذاکرات کریگی جبکہ اپوزیشن کو معاملات پارلیمنٹ میں حل کرنے کے لئے قائل کرنے کی خاطر مشترکہ دوستوں کی خدمات لینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے جلد رابطہ کریں گے، جبکہ اسحاق ڈار الیکشن کمشین ممبران کی تقرری سے متعلق مذاکرات کے دوران ٹی او آرز کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔