قومی احتساب بیورو نے شہریوں سے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی سے 275 ملین روپے لوٹنے والے ملزم بوستان خان کو گرفتار کرلیا

منگل 28 جون 2016 17:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے شہریوں سے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی سے 275 ملین روپے لوٹنے والے پراپرٹی ڈیلر بوستان خان کو گرفتار کر لیا، ملزم ہری پور کا رہائشی ہے ٗ نیب خیبرپختونخوا نے مذکورہ ملزم سمیت دیگر کے خلاف متعدد شکایات پر انکوائری شروع کی ٗملزم نے دیگر کے ساتھ ملی بھگت کرکے معصوم لوگوں کو کم قیمت زمینیں منتقل کیں ٗ معاہدہ کے دوران متاثرین کو مہنگی زمینیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا ٗ اس وجہ سے متاثرین محنت سے کمائی گئی اپنی جمع پونجی سے محروم ہو گئے۔

(جاری ہے)

ملزمان نے لوگوں سے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی سے 275 ملین روپے لوٹے۔ ملزمان مہتاب علی قریشی، ملک حبیب، شوکت المعروف عادل کیانی المعروف میجر عادل المعروف عادل حسین شاہ المعروف عدنان علی شاہ المعروف راجہ عدیل کو پہلے ہی گرفتار کیا ہوا ہے۔ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت پشاور میں پیش کیا جائیگا اس حوالے سے متاثرین نیب خیبرپختونخوا میں اپنے کلیمز جمع کرا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :