میر محمد عاصم سنجرانی کی زیر صدارت الخدمت فاؤنڈیشن کے بلوچستان فنڈریزنگ کمیٹی کا اجلاس

منگل 28 جون 2016 17:40

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء ) الخدمت فاؤنڈیشن کے بلوچستان فنڈریزنگ کمیٹی کا اجلاس صوبائی صدر میر محمد عاصم سنجرانی کی صدارت میں منعقدہوا اجلاس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمیل احمد کرد، نائب امیر پروفیسر عبدالواحد ناصر،کوئٹہ کے صدر افتخار احمد کاکڑ،سید طارق رضوی، دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر رمضان المبارک میں اب تک کی کارکردگی ، فنڈریزنگ رپورٹ ودیگر کاجائزہ لیا اور آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے تجاویز مرتب کرکے فیصلے کیے گیے۔

رمضان المبار ک میں یتامافنڈودیگر پراجیکٹس کیلئے عوام الناس مخیر حضرات الخدمت کا ساتھ دیں تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت میں وسعت وتیزی لائی جاسکیں ہرد انفرادی واجتماعی طور پر الخدمت فاؤنڈیشن کیساتھ مالی تعاون کریں جماعت اسلامی والخدمت کے دفاتر سے رابطہ کرکے فنڈجمع کریں۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر میر محمد عاصم سنجرانی نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے ملک بھر کی طرح بلوچستان کے مختلف اضلاع میں الخدمت کے یتیموں ،بیواؤں ،طلبہ ،معزوروں ،بے سہارا افراد کے پراجیکٹس کامیابی سے چل رہاہے ۔

عوام الناس مخیر حضرات دکھی انسانیت کی خدمت ،خوشیاں عام کرنے،بیواؤں ،یتیموں،طلبہ ،خواتین اوردیگرطبقات کی پریشانیوں سے نجات کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کا ساتھ دیں ۔

متعلقہ عنوان :