شدید طوفانی بارش کی وجہ سے مچھ اور کوئٹہ کے درمیان 220KVکے دوٹاورز گر گئے

ٹاوروں کے گرنے کی وجہ سے کیسکو کو300 میگا واٹ کی اضافی برقی قلت کا سامنا

منگل 28 جون 2016 17:37

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء ) گزشتہ روز شدید بارش کی وجہ سے کوئٹہ اور مچھ کے درمیان نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی ( این ٹی ڈی سی) کے 220KV ڈبل سرکٹ کے دو ٹاورز گر گئے۔جس کے بعد اس ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ 220kv ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کے 2ٹاورز سے بجلی کی بندش کے باعث کیسکو کے سسٹم میں300میگاواٹ کی برقی قلت پیداہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

کیسکونے مذکورہ برقی قلت کو پورا کرنے کے لیئے کوئٹہ سمیت مچھ، مستونگ،قلات، خضدار، خاران ،نوشکی ، چاغی،قلعہ عبداﷲ،پشین اور چمن کے اضلاع میں اضافی لوڈشیڈنگ شروع کر دی ہے۔ جسکے تحت کوئٹہ شہر میں ایک گھنٹہ جبکہ مذکورہ اضلاع میں دو گھنٹہ اضافی لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ ا لبتہ220KV ٹاوروں کی مرمت و بحالی کے بعد صورت حال معمول پر آئے گی اور مذکورہ علاقوں سے اضافی لوڈشیڈنگ فوری طورپرختم کردی جائے گی۔کیسکو نے اضافی لوڈشیڈنگ پر صارفین کو ہونے والی زحمت پر پیشگی معذرت کی ہے۔