بلاول بھٹو زراری کی سندھ حکومت سے کوئی ناراضی نہیں ہے،نثار احمد کھوڑو

پیپلزپارٹی میں اتارچڑھاؤ آتے رہتے ہیں،امن و امان کی ذمہ داری کسی ایک شخص پر نہیں ہے،وزیرتعلیم سندھ کی میڈیا سے گفتگو

منگل 28 جون 2016 17:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء ) سینئر صوبائی وزیر تعلیم سندھ نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زراری کی سندھ حکومت سے کوئی ناراضی نہیں ہے ۔پیپلزپارٹی میں اتارچڑھاؤ آتے رہتے ہیں ۔امن و امان کی ذمہ داری کسی ایک شخص پر نہیں ہے ۔آپریشن کا کپتان کہاں ہے ؟ کپتان بے اختیار ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی تنظیم نو جاری ہے ۔سندھ کے 10اضلاع میں تنظیم سازی کی سفارشات مکمل کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے بڑھ چڑھ کر تنظیم سازی میں حصہ لیا ہے ۔آزاد قومی اتحاد پینل کے ارکان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔آئندہ سال پیپلزپارٹی کی گولڈن جوبلی منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سند ھ حکومت سے کوئی ناراضی نہیں ہے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے مناسب کیا کہ وزیر داخلہ سندھ کو جواب کے لیے کہا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں اتارچڑھاؤ آتے رہتے ہیں کچھ قوتیں ایسا کرتی رہتی ہیں ۔امن و امان کی ذمہ داری کسی ایک شخص پر عائد نہیں ہوتی ہے ۔یہ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔آپریشن کا کپتان کہاں ہے ؟ کپتان بے اختیار ہے ۔نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ قادر بخش رند چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ تھے وہ 20 گریڈ کے نہیں اس لئے انہیں عہدے سے ہٹادیا گیا ہے ۔ہر افسر پوسٹنگ کے لئے کوشش کرتا ہے وہ بھی کررہے ہیں۔