آئی جی سندھ اورڈی آئی جی سلطان خواجہ کی چیف جسٹس سندھ ہائیکوٹ جسٹس سجاد علی شاہ سے ملاقات

جسٹس سجاد علی شاہ کو بیٹے بیرسٹر اویس علی شاہ کی بازیابی سے متعلق پیش رفت رپورٹ پیش کی

منگل 28 جون 2016 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) آئی جی سندھ پولیس اﷲ ڈنوخاواجہ اورڈی آئی جی سلطان خواجہ نے منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس سندھ ہائی کوٹ جسٹس سجاد علی شاہ سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئی جی اور ڈی آئی جی سلطان خواجہ نے چیف جسٹس کو ان کے اغوا ہونے والے بیٹے بیرسٹر اویس علی شاہ کی بازیابی سے متعلق پیش رفت رپورٹ پیش کی ۔واضح رہے کہ ڈی آئی جی سلطان خواجہ بیرسٹر اویس شاہ اغوا کیس کی تفتیشی ٹیم کے سربراہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :