چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اعجازا لاحسن نے بطور جج سپریم کورٹ عہدے کا حلف اُٹھا لیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 28 جون 2016 17:04

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اعجازا لاحسن نے بطور جج سپریم کورٹ عہدے کا ..

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جون 2016ء) :سپریم کورٹ میں نئے تعینات ہونے والے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس اعجازا لاحسن نے بطور جج سپریم کورٹ اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس انور ظہیر جمالی نے ان سے حلف لیا ۔

(جاری ہے)

حلف برداری کی تقریب منگل کے روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منعقد ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے جسٹس اقبال حمید الرحمن،جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس منظور ملک،جسٹس امیر مسلم ہانی،جسٹس خلجی عارف،اٹارنی جنرل اشترو اوصاف علی خان ،سیکرٹری سپریم کورٹ بار اسد منظور بٹ،صدر لاہور ہائیکورٹ بار رانا عبد الرحمن ضیاء،سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار پیر مسعود چشتی ، ممبر پاکستان بار کونسل اعظم نذیر تارڑ، سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل الیاس خان ، ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی سپریم کورٹ بار رانا قیصر امین سمیت سپریم کورٹ بار باڈی کے دیگر ارکان اور سینئر وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔