سانگھڑ میں با اثر زمیندار نے گھاس کاٹنے پر 9سالہ بچی کو قتل کر دیا

منگل 28 جون 2016 16:58

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جون ۔2016ء) سانگھڑ میں با اثر زمیندار نے گھاس کاٹنے پر 9سالہ بچی کو قتل کر دیا ۔اطلاعات کے مطابق سانگھڑ کے نواحی علاقے میں زمیندار حسین وقار نے زمینوں سے بلا اجازت گھاس کاٹنے پر نو سالہ بچی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نو سالہ اسماء اپنے بھائی کیساتھ ملکر زمیندار کی زمینوں سے گھاس کاٹ رہی تھی تاہم زمیندار حسین وقار نے انہیں دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بچی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ۔اسماء کو جسم کے مختلف حصوں میں چار گولیاں لگی ہیں جس کے باعث معصوم بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔

متعلقہ عنوان :